آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری، شائقین کی تنقید

ایسا لگتا ہے بھارت کے علاوہ کوئی ٹیم ورلڈکپ میں شامل نہیں۔شائقین

آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری، شائقین کی تنقید

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے سوشل میڈیا پر آفیشل پرومو جاری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں ‘یہ تقریبا آ پہنچا ہے’ کا پیغام بھی درج ہے، اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ ماضی کے ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی خوشگوار یادیں بھی تازہ کی گئی ہیں۔ پرومو میں دکھائے جانے والے ویژولز میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ورلڈکپ 2019 میں اپنا جشن منانے کا مخصوص انداز بھی شامل ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو ویڈیو میں بھارتی کھلاڑیوں اور مداحوں کو زیادہ دکھانے پر کرکٹ کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت کے علاوہ کوئی ٹیم ورلڈکپ میں شامل نہیں۔