کراچی میں 77جرائم پیشہ گروپوں کی نشاندہی، تھانیداروں کو گرفتاری کی ہدایت

شہر میں 300 سے زائد لڑکوں پر مشتمل 77 گروپ منظم طریقے سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتے ہیں۔"

کراچی میں 77جرائم پیشہ گروپوں کی نشاندہی، تھانیداروں کو گرفتاری کی ہدایت

"کراچی میں شہر قائد میں 77 جرائم پیشہ گروپوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن میں اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر سنگین جرائم ملوث ہیں، اور تھانیداروں کو ان گروپوں کے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کا اجلاس ہوا ہے جس میں اسٹریٹ کرمنلز کو نکالنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، چھینا جھپٹی، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 77 گروپس کی نشاندہی کی گئی ہے اور علاقائی تھانیداروں کو ان ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، شہر میں 300 سے زائد لڑکوں پر مشتمل 77 گروپ منظم طریقے سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتے ہیں۔"