نیپرا کے بقول عوامی سماعت چئیرمین نیپرا جناب انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ،
کے الیکٹرک کےجون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ، نیپرا کے بقول عوامی سماعت چئیرمین نیپرا جناب انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ،
سماعت میں نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ ، انجئنیر مقصود انور خان ، مطہر نیاز رانا اور آمنہ احمد بھی موجود تھے،
کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں2 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی،
نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق جون کے ایف سی اے کی مد میں 2روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے ،
اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا،
اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا،
اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی،
0 تبصرے