بھتیجا شہریار گاڑی چلارہا تھا ٹارگٹ بھتیجے اور بھائی کو کیا گیا ہے : اسلم ابڑو

حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی جنہوں نے منصوبہ بندی سے فائرنگ کی

بھتیجا شہریار گاڑی چلارہا تھا ٹارگٹ بھتیجے اور بھائی کو کیا گیا ہے  : اسلم ابڑو

کراچی: اسلم ابڑو نے منظور وسان کے ہمراہ میڈیا سے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے هوئے کها که سفید کرولا سمیت دو گاڑیوں میں فیملی کے لوگ سوارتھے بھتیجا شہریار گاڑی چلارہا تھا ٹارگٹ بھتیجے اور بھائی کو کیا گیا ہے حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی جنہوں نے منصوبہ بندی سے فائرنگ کی گاڑی کے عقبی حصے میں زخمی ہونے والے افراد کو حملے میں چلنے والی گولیاں لگی ہیں ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے میرے خاندان کے افراد کا قتل سازش ہے اگر دشمنی ہوتی تو گاڑی میں سوار تمام افراد کو قتل کر دیتے