آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں
لاہور: سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، دونوں اپنے کیس کے لیے سیشن کورٹ میں آئے تھے۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صغریٰ بی بی اور محمد امین کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
جاں بحق افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دو افراد ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والا محمد امین اور صغریٰ بی بی قتل کیس میں ملوث تھے۔
دونوں کے خلاف محمد سلیم نے قتل کا استغاثہ دائر کر رکھا ہے، دونوں افراد عدالت میں حاضری کے بعد واپس جا رہے تھے۔ دونوں پر چوہنگ میں وکیل امانت، ان کی بیوی اور بچی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کو بے گناہ قرار دیا تھا، پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دینے پر مقتولین کے خلاف استغاثہ دائر کیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
0 تبصرے