پشاور؛ پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 231 ورکرز نے یہ درخواست دائر کیا ہے

پشاور؛ پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

پشاور: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست کیس کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 231 ورکرز نے یہ درخواست دائر کیا ہے، مختلف پولیس اسٹیشنز میں پی ٹی آئی ورکزر کی لسٹیں بنائی گئی ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے ماے جا رہے ہیں۔ ایک سیاسی پارٹی کے ورکرز کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہے۔