آئین میں ترمیم کے فوری بعد صدر شوکت مرزیوئیف نے صدارتی الیکشن کا اعلان کیا
ازبکستان کے صدر شوکت مرز یوئیف ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے اور آئینی ترمیم کے بعد اس بار صدر کی مدت بڑھ کر 7 سال ہوگئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبکستان میں گزشتہ روز صدارتی الیکشن ہوئے جس کے نتائج کا اعلان آج جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج میں صدر شوکت مرزیوئیف 87.1 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔ وہ لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
65 سالہ صدر شوکت مرزیوئیف 2016 سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں اور اس سے قبل 2003 سے 2016 کے درمیان ملک کے وزیراعظم بھی رہے ہیں۔ اس دوران ازبکستان میں غیر ملکی تجارت کو فروغ دیا، مذہبی اور سیاسی آزادی کو یقینی بنایا۔
یاد رہے کہ ازبکستان میں چند ماہ قبل ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم سے صدارتی مدت 5 سال سے بڑھا کر 7 سال کردی گئی تھی۔
آئین میں ترمیم کے فوری بعد صدر شوکت مرزیوئیف نے صدارتی الیکشن کا اعلان کیا اور ملک میں کسی بھی مضبوط اپوزیشن یا سیاسی جماعت نہ ہونے کے باعث بآسانی الیکشن جیت گئے۔
0 تبصرے