فلم میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے
بالی وڈ اداکار مکیش کھنہ نے فلم ’آدی پرش‘ کی پوری ٹیم کو جھلسا دینے کا مطالبہ کردیا۔
بھارت میں معروف اداکار پربھاس اور کریتی سینن کی فلم ‘آدی پرش’ کی ریلیز کے بعد تنازع نے سر اٹھا دیا ہے اور فلم پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلم کی ریلیز کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے اور فلم پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
وہیں اب فلم کے خلاف احتجاج میں بالی وڈ اداکار مکیش کھنہ بھی شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے فلم کے اداکاروں اور پروڈکشن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی پوری ٹیم کو 50 ڈگری سینٹی گریڈ دھوپ میں کھڑا کر کے جھلسا دینا چاہیے، یہ عام فلم ہوتی تو میں ایسا کبھی نہ کہتا۔
ان کا کہنا تھاکہ میری طرف سے اس فلم کو 10 میں سے ایک ریٹنگ پوائنٹ ہے۔
خیال رہے کہ فلم ’آدی پرش‘ میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کے ہدایت کار اوم راوت ہیں۔
0 تبصرے