سندھ کے مختلف علاقوں سے 23 بچوں کے کیسز ہمارے پاس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مظاہرین
ببرلو: پریا ایکشن کمیٹی کی کال پر معصوم بچی پریا کماری، اجالا سولنگی، صبا کلہوڑو، نوید لاشاری، آصفہ مغل، خوشی مہر، ماجد لاشاری سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے لاپتا 23 بچوں کی بازیابی کے لیے ببرلو قومی شاہراہ بند کردی گئی، جس کے باعث سندھ سے پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔
احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ پریا ایکشن کمیٹی صرف ایک پریا کے لیے میدان میں آئی تھی، تاہم سندھ کے مختلف علاقوں سے 23 بچوں کے کیسز ہمارے پاس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ احتجاج پرامن ہے اور معصوم بچوں کی بازیابی تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔ ہمارا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ بچوں کو بازیاب کراکے لاؤ، ہم یہاں سے چلے جائیں گے۔
0 تبصرے