کچھ بھی مفت میں نہیں ملا، کسی کو پسند آئے یا نہ آئے، ہم بہترین ہیں: میسی کا ناقدین کو جواب

کچھ بھی مفت میں نہیں ملا، کسی کو پسند آئے یا نہ آئے، ہم بہترین ہیں:  میسی کا ناقدین کو جواب

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے فیفا پر فکسنگ کے الزامات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی سے فیفا کی جانب سے ارجنٹائن کے ساتھ مبینہ جانبداری کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ میسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم گزشتہ 4 سال سے بہترین رہے ہیں، اب چاہے لوگوں کو یہ بات پسند آئے یا نہ آئے۔“ ارجنٹائن کے کپتان نے کہا کہ ہم نے جو بھی کامیابی حاصل کی ہے، وہ کوئی اتفاق نہیں، کسی نے ہمیں کچھ تحفے میں نہیں دیا اور نہ ہی کسی نے ہمیں مفت میں کچھ دیا ہے۔ لیونل میسی نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف حاصل ہونے والی فتح کو فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے نام کر دیا۔ میسی نے کہا کہ 1986 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ڈیاگو میراڈونا کے مشہور ”ہینڈ آف گاڈ“ گول اور تاریخی سولو گول کی بدولت ارجنٹائن چیمپئن بنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ڈیاگو آج بہت خوش ہوا ہوگا، آج کا دن اس کے لیے خاص ہے، یہ فتح ڈیاگو کے لیے بھی ایک تحفہ ہے۔“