راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ ”فتح 4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ Inter-Services Public Relations کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 میزائل طویل فاصلے تک نہایت درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروز میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
صدر، وزیرِاعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا۔
0 تبصرے