واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں اور ایران نے جو کچھ کیا ہے اس کے بدلے میں ابھی تک بھاری قیمت ادا نہیں کی۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہماری بات چیت کی صلاحیت لامحدود ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی انتہائی دوستانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایران کی تازہ تجاویز پیش کی گئی ہیں، جن کا جلد جائزہ لوں گا، تاہم مجھے نہیں لگتا کہ ایران کی تجاویز قابلِ قبول ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ قیادت انتشار کا شکار ہے اور ان کے درمیان اتحاد نہیں ہے۔
0 تبصرے