ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: ایران

ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: ایران

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے مستقل خاتمے کے لیے ایک مشترکہ تجویز پیش کی ہے، جبکہ امریکہ اس معاملے سے نکلنے کے لیے فیس سیونگ چاہتا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ایران نے اس تجویز کے ذریعے معاملہ دوبارہ ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا ہے اور ایران نے پینٹاگون کو ناکہ بندی کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ چین، روس اور یورپ کا واشنگٹن کے خلاف لہجہ تبدیل ہو رہا ہے اور امریکہ کی فیصلہ سازی کی گنجائش محدود ہو گئی ہے۔