ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات عائد کرنے کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ ریاستی اداروں پر الزامات سے متعلق مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج عباس شاہ نے کی، جس دوران ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔