معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو ضروری اقدامات کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو ضروری اقدامات کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے اور ایران اس حوالے سے مثبت اقدامات کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل چکی ہے، جو خطے اور عالمی تجارت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے معاہدے کی پابندی نہ کی تو پھر جو بھی ضروری ہوا، وہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران امریکہ کا احترام کرتا رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا مسئلہ یا تنازع پیدا نہیں ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران وسیع پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنے پر رضامند ہو جائے گا اور مستقبل میں طویل مدت تک جوہری شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہوگا۔