کراچی: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہری رُل گئے

کراچی: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہری رُل گئے

کراچی: کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث دوسرے روز بھی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی، جس کے سبب ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بسیں بند ہونے کے باعث ملازمین، طلبہ اور محنت کشوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں پیدل چلنا پڑا۔ ٹرانسپورٹرز نے حب ریور روڈ، شیر شاہ اور دیگر علاقوں میں بسیں سڑکوں سے ہٹا کر اڈوں پر کھڑی کر دی ہیں۔ ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ ہڑتال بھاری چالانوں، ای چالان سسٹم، سبسڈی نہ ملنے، فائلوں کے گم ہونے، بھتہ خوری، کرایوں میں اضافہ نہ کیے جانے اور پولیس زیادتیوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ اتحاد اور بس اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹریفک پولیس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، اسی لیے احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔