”سندھ میں پانی کی قلت کیوں ہے؟“ وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے سوال

وزیراعلیٰ نے خط میں سوال اٹھایا کہ سندھ میں پانی کی زیادہ قلت کیوں ہے؟

”سندھ میں پانی کی قلت کیوں ہے؟“ وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے سوال

کراچی : سندھ میں پانی کی شدید قلت کے معاملے پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے خط میں سوال اٹھایا کہ سندھ میں پانی کی زیادہ قلت کیوں ہے؟ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ اگر پانی کی قلت ہے تو صرف سندھ کے بجائے تمام صوبوں سے برابر کٹوتی کی جائے۔