یہ خبر اس وقت پھیلنا شروع ہوئی جب ابھیشیک کے گھر والوں نے اعلان کیا کہ شادی ان کی رہائش گاہ ’جو ہو‘ میں ہوگی
ہندو مذہب میں مانا جاتا ہے کہ جو شخص مانگلک ہوگا اس کا جیون ساتھی شادی کے چند عرصے بعد چل بسے گا
بولی وڈ کی مقبول جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی انڈسٹری کی ان شادیوں میں سے ایک تھی جسے بھارتی میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا پر بھی کافی پذیرائی ملی۔
سال 2007 ء میں ہونے والی شادی کو کچھ اس وجہ سے بھی ضرورت سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی کہ ایشوریا اس وقت اپنے کیرئیر کی بلندیوں پر تھیں، کئی دیگر اداکاروں کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں بھی تھیں۔تاہم ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی شادی پر یہ افواہ خوب گردش کرتی رہی کہ اداکارہ کی کنڈلی ابھیشیک کی کنڈلی سے مل نہیں رہی اور ایشوریا مانگلک ہیں جس کی وجہ سے ان کی شادی پہلے درخت سے کروائی جائے گی اور پھر ابھیشیک سے ہوگی۔
ہندو مذہب میں مانا جاتا ہے کہ جو شخص مانگلک ہوگا اس کا جیون ساتھی شادی کے چند عرصے بعد چل بسے گا، اسی لیے برے شگون سے بچنے کی خاطر اس شخص کی پہلے درخت یا کسی جانور سے شادی کرادی جاتی ہے۔
یہ خبر اس وقت پھیلنا شروع ہوئی جب ابھیشیک کے گھر والوں نے اعلان کیا کہ شادی ان کی رہائش گاہ ’جو ہو‘ میں ہوگی اور زیادہ ہنگامہ نہیں ہوگا، اس اعلان کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ آخر معاملہ کیا ہے؟
0 تبصرے