کراچی، بڈانی نوجوان اتحاد کی جانب سے 18 مئی کے غمگین دن پر شہید ساجد خان چانڈیو بڈانی کی 5ویں برسی نہایت عقیدت، احترام اور بھرپور جذبے کے ساتھ منائی گئی، جس دوران شہید کی یاد میں پھولوں، شمعوں اور دعاؤں کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ شہید ساجد خان چانڈیو بڈانی کو 18 مئی 2021ء کو گڑھی خدابخش بھٹو میں اپنی اوطاق پر دو فریقین کے درمیان فیصلہ کرواتے ہوئے فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔ شہید ایک بہادر، امن پسند اور انصاف پسند شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، جنہوں نے ہمیشہ بھائی چارے، محبت اور حق کی بات کی۔
برسی تقریب میں بڈانی نوجوان اتحاد کے چیئرمین شاہنواز خان چانڈیو بڈانی اپنے ساتھیوں سمیت شریک ہوئے، جبکہ اتحاد کے رکن بلاول خان بڈانی بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران شہید ساجد خان چانڈیو بڈانی کی زندگی، قربانیوں اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
تقریب کے اختتام پر چیئرمین شاہنواز خان چانڈیو بڈانی اور بلاول خان بڈانی نے شہید ساجد خان چانڈیو بڈانی کی تصویر کو سلامی پیش کرتے ہوئے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ پاک شہید ساجد خان چانڈیو بڈانی کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
0 تبصرے