کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ (ویب ڈیسک) کوہاٹ کے علاقے لاچی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق لاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ جب فورسز موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔