کراچی: ملک میں ایل پی جی کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مارکیٹ میں اس کی ریٹیل قیمت 320 روپے سے بڑھ کر 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کے مطابق چند روز قبل ایل پی جی 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی، تاہم عالمی حالات کے باعث اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روس یا عمان سے ایل پی جی درآمد کرنے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہو سکے اور قیمتوں میں استحکام آئے۔
0 تبصرے