کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دراصل آئل کمپنیوں کو زیادہ منافع دینے کے مترادف ہے۔
اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئل کمپنیاں اس وقت جو پیٹرول اور ڈیزل فروخت کر رہی ہیں وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت پر خریدا گیا تھا، اس لیے ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیوں کو اضافی منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے حکومت نے شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، جس سے شوگر مل مالکان کا منافع تو بڑھ گیا لیکن عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔
0 تبصرے