تہران (ویب ڈیسک) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ خطے کے ممالک اب سمجھ چکے ہیں کہ امریکا ان کی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کے خلاف استعمال کیے گئے تو ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے غلط اندازوں میں پھنس چکا ہے اور ایران پر حملے کر کے ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے اور ملکی قیادت میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
0 تبصرے