کمپنی کے مطابق صارفین اس فیچر کے تحت 20 منٹ تک طویل ویڈیوز بھی تیار کر سکتے ہیں۔
اب آپ معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپنی وائرل ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے مارچ میں سیریز نامی فیچر محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ تخلیق کار ایپ سے براہ راست پیسے کما سکیں۔
اب سیریز فیچر کو 94 ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
سیریز کے لیے اہل قرار پانے والے صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر ان تک رسائی پیسوں کے عوض فراہم کریں گے۔
اس ویڈیو البم کو سیریز البم کہا جائے گا اور ہر البم میں 80 ویڈیوز اسٹور کرنا ممکن ہوگا۔
صارفین ہی طے کریں گے کہ ان کی کسی سیریز البم کو دیکھنے کی فیس کتنی ہوگی جو ایک سے 190 ڈالرز کے درمیان رکھی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق صارفین اس فیچر کے تحت 20 منٹ تک طویل ویڈیوز بھی تیار کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے