اسرائیلی وزارت خزانہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے باعث اسرائیل کی معیشت کو ایک ہفتے میں 9 ارب شیکل (تقریباً 3 ارب ڈالر) سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق کم پابندیوں کی صورت میں بھی اسرائیلی معیشت کو ہر ہفتے 4.3 ارب شیکل تک نقصان ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب جنگ کے باعث اسرائیل میں اسکول بند ہیں، اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ افرادی قوت کی سرگرمیاں محدود ہیں اور کئی ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔
0 تبصرے