ایران، اسرائیل، امریکہ جنگ: چین میدان میں آ گیا، بڑا اعلان

ایران، اسرائیل، امریکہ جنگ: چین میدان میں آ گیا، بڑا اعلان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر اپنی خصوصی نمائندہ کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے خطے کی تازہ صورتحال پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ وانگ یی نے کہا کہ چین اپنی خصوصی نمائندہ کو کشیدہ صورتحال کے حل کے لیے مشرقِ وسطیٰ بھیجے گا اور سعودی عرب کے پرامن حل کے موقف کو سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرحدیں (ریڈ لائن) پار نہیں کی جانی چاہئیں، توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے نہیں ہونے چاہئیں، اور سمندری تجارتی راستے محفوظ رہنے چاہئیں۔