سری لنکا کے گال بندرگاہ کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، 140 افراد لاپتہ

سری لنکا کے گال بندرگاہ کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، 140 افراد لاپتہ

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا کے گال بندرگاهہ کے قریب ایک ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، جس پر سوار تقریباً 140 افراد لاپتہ ہیں۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہاز کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے کے بعد سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سری لنکا کے وزارتِ دفاع کے مطابق جہاز پر سوار لگ بھگ 140 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ حادثے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حکام کے مطابق ایرانی جہاز سری لنکا کی بحری حدود سے باہر میری ٹائم تجارتی زون میں موجود تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا تھا کہ آج صبح بحری جہاز "IRIS DENA" کی جانب سے پریشان کن سگنل موصول ہوئے، جس کے بعد ملک کی بحری اور فضائی فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ وزیر خارجہ کے مطابق، اس واقعے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو گال بندرگاہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس بحری جہاز پر مجموعی طور پر 180 افراد سوار تھے۔ سری لنکن حزبِ اختلاف کے ایک پارلیمنٹیرین نے سوال کیا کہ کیا ایرانی جہاز پر امریکی یا اسرائیلی حملوں کے دوران بمباری کی گئی تھی؟ تاہم اس پر ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔