اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اینڈ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیرِاعظم کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، جس کے باعث پیٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آرڈر دینے کے باوجود تیل کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے اور آئل ٹینکرز کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں نافذ کرنے سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا پابند بنایا جائے۔
0 تبصرے