2 سال کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں14ہزار4ارب روپے اور بیرونی قرضوں میں ایک ہزار68ارب روپے کااضافہ ہوا،مرکزی بینک
موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں میں لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وفاقی حکومت کے ابتدائی دوسال کے دوران قرضوں میں 15 ہزار 72 ارب روپے کاتاریخی اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکرفروری 2026 کے دوران ہوا، قرضوں میں اوسطاہر روزتقریبا 21 ارب روپے کااضافہ بنتا ہے۔مرکزی بینک کی تفصیلات کے مطابق بنیادپرمارچ 2024سے لیکرفروری2026 کے 2 سال کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں14ہزار4ارب روپے اور بیرونی قرضوں میں ایک ہزار68ارب روپے کااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ فروری2026تک بڑھ کر79ہزار 882ارب روپے ہوا۔نگران حکومت کے آخری مہینے فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔
0 تبصرے