جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے یہ دھمکی 2020 اور 2021 میں بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران دی گئی تھی
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے انکشاف کیا ہے بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے بنائے گئے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
2021 میں ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے والے جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ اگر قوانین کی پاسداری نہ کی گئی تو ٹوئٹر کو بھارت میں بند کردیا جائے گا اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔
0 تبصرے