مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر قطر کا ردعمل سامنے آگیا

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر قطر کا ردعمل سامنے آگیا

دوحہ (ویب ڈیسک) Qatar کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان Majed Al-Ansari نے کہا ہے کہ قطر جنگ کے خاتمے کے لیے Pakistan کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ یہ اقدامات خطے میں امن لانے میں کامیاب ہوں۔ ایک بیان میں Majed Al-Ansari نے کہا کہ Strait of Hormuz پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہیں، بلکہ اس میں خطے کے تمام ممالک شریک ہیں اور اس معاملے کو علاقائی سطح پر حل کیا جانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی شراکت داری نے قطر کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ United States کے ساتھ دفاعی حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری نے قطر کے وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ Majed Al-Ansari نے مزید کہا کہ جتنی جلد مذاکرات کی میز پر بیٹھا جائے اتنا ہی خطے کے لیے بہتر ہوگا، اور قطر جنگ بندی کے لیے ہونے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔