خدا اُن لوگوں کی دعائیں قبول نہیں کرے گا جو جنگیں شروع کرتے ہیں: پوپ لیو

پوپ لیو نے فریقین سے جنگ بندی کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کی اپیل بھی کی

خدا اُن لوگوں کی دعائیں قبول نہیں کرے گا جو جنگیں شروع کرتے ہیں: پوپ لیو

ویٹیکن سٹی (ویب ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے جنگ کے جواز کے لیے مذہب کے نام کا استعمال کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا، "خدا اُن لوگوں کی دعائیں قبول نہیں کرے گا جو جنگیں شروع کرتے ہیں اور جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔" خطاب کے دوران پوپ لیو نے فریقین سے جنگ بندی کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کی اپیل بھی کی۔ عرب میڈیا کے مطابق، ایران کے بعض جنگ میں شامل رہنما ماضی میں جنگی اقدامات کو مذہب کے نام پر جائز قرار دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ایران کی جنگ کو عیسائی دشمنوں کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر بیان کیا تھا۔