خیرپور: ناریجا – الرا خونی تنازع کا جرگہ، 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد

خیرپور: ناریجا – الرا خونی تنازع کا جرگہ، 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد

خیرپور: کنگری تعلقہ میں گزشتہ ایک سال سے ناریجا اور الرا برادری کے درمیان جاری خونی تنازع کے سلسلے میں جرگہ جیلانی ہاؤس خیرپور میں منعقد ہوا۔ جرگہ اظہر خان کماریو، سراج احمد جمالی اور سید دین محمد شاہ کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔ جرگے میں محمد اسلم ناریجو اور سراج احمد ناریجو کے قتل کو ثابت قرار دیتے ہوئے الرا برادری پر 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سید فہد شاہ کی جانب سے 10 لاکھ روپے معاف کروا دیے گئے، جبکہ الرا فریق جرمانے کی رقم تین قسطوں میں ادا کرے گا۔ الرا برادری کی جانب سے 5 لاکھ روپے موقع پر ادا کیے گئے، جبکہ فیصلے کے مطابق آئندہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں قصوروار فریق کو 50 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔