اسلام آباد (ویب ڈیسک) خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر وزیرِاعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کے وزیرِاعلیٰ سید مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔
دونوں وزرائے اعلیٰ نے وزیرِاعظم کو اپنے اپنے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی حکومتوں کے وزرا پر مشتمل وفد بھی اجلاس میں شریک تھا۔
0 تبصرے