لاس اینجلس (ویب ڈیسک) – عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا بھارت کے بعد قطر میں ہونے والا کنسرٹ بھی ملتوی ہو گیا۔
خبری ادارے کے مطابق، قطر میں شکیرا کا شیڈول کنسرٹ ملتوی کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنسرٹ خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا۔ اس سے پہلے گرامی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ بھی ملتوی ہو چکا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کے باعث شکیرا کا کنسرٹ اگلے اعلان تک ملتوی کیا جاتا ہے۔
0 تبصرے