سیول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں سابق خاتون اول کم کیون کو رشوت لینے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق خاتون اول کم کیون کو رشوت لینے کے جرم میں ایک سال اور 8 ماہ قید کی سزا دی ہے۔
تاہم سول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے انہیں اسٹاک کی قیمتوں میں دھوکہ دہی اور سیاسی فنڈز میں قانونی خلاف ورزی کے الزامات سے بری کر دیا۔
سابق خاتون اول کے شوہر اور سابق صدر یون سک یول پہلے ہی 2024 میں مارشل لا کے متنازع اعلان کے حوالے سے اقدامات پر جیل کی سزا بھگت رہے ہیں۔
یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک سابق صدر اور ان کی اہلیہ کو ایک ہی وقت میں سزا سنائی گئی ہے۔
0 تبصرے