کراچی: کراچی میں آگ لگنے سے جل کر راکھ بن جانے والے گل پلازہ میں ساتویں روز بھی ریسکیو اور تفتیشی آپریشن جاری رہا، جس دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور عمارت میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی دو ڈی وی آرز برآمد کر لی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق، برآمد ہونے والی ڈی وی آرز کو تفتیش کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے، جبکہ ریکارڈنگ کے ذریعے عمارت میں آخری بار داخل ہونے اور باہر نکلنے والے افراد کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔
دوسری جانب، ملبے تلے سے ملنے والی 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، جن میں شناخت کے بعد 16 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اب تک ملبہ ہٹانے کے دوران لاشوں کے بجائے صرف ہڈیاں ہی مل رہی ہیں، جس سے آگ کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
0 تبصرے