ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر نے زونل عہدیداران کو تین تین لاکھ روپے کے چیک دیئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر نے زونل عہدیداران کو ٹورنامنٹس کے لئیے تین تین لاکھ روپے چیک دیتے ہوئے کہا کہ آ ئند ہ بھی کرکٹ کے فروغ کے لیئے زونز کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ہم سب کی کوشش ہے کہ شہر میں کلب کرکٹ زیادہ سے زیادہ ہو تاکہ کلب کرکٹ سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آ ئیں ہماری یہ بھی کوشش ہو گی کہ کلبز کے دو روزہ ٹورنامنٹ کرائے جائیں تاکہ کھلاڑی بڑی کرکٹ کھیلنے کے لیئے بھی تیار ہو سکیں انھوں نے کہا کہ ہمارے زونل عہدیداران کے ساتھ ساتھ توصیف صدیقی اور خالد نفیس کراچی ریجن کا اثاثہ ہیں جو ہمہ وقت شہر کی کرکٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیئے کوشاں رہتے ہیں اس موقع پر قائم مقام سکریٹری محمد توصیف صدیقی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں کراچی میں ریجن اور زونز نے جتنی کرکٹ کرائی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ندیم عمر صاحب نے گزشتہ دنوں میں بھی زونز کو ٹورنامنٹس کے لیئے ایک ایک لاکھ روپے دیئے تھے اس موقع پر خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ رسی اے کے نے کہا کہ صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی اس کے علاؤہ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں ندیم عمر صاحب کرکٹ کے علاؤہ دیگر کھیلوں کی بھی سرپرستی کرتے ہیں اس کے علاؤہ ندیم عمر نے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کڑروں روپےلگا کر اس کو اس قابل بنایا کہ دوبارہ سے وہاں فرسٹ کلاس میچز اور نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچز ہو رہے ہیں اب کے سی سی اے اسٹیڈیم کا موازنہ پاکستان کے کسی بھی اسٹیڈیم سے کیا جا سکتا ہے تقریب میں وصال انصاری ،سید محمد احمد نقوی ،شہباز قریشی ،اعظم خان،ایس ایم عاصم اور دیگر معززین بھی موجود تھے
0 تبصرے