بھرتے ہوئے فاسٹ بولر ، محمد منیر عالم کا یادگار ڈیبیو

پہلے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ،درست رہنمائی اور مواقع ملے تو مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوںگے

بھرتے ہوئے فاسٹ بولر ، محمد منیر عالم کا یادگار ڈیبیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ کے افق پر ایک نئے ستارے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ محمد منیر عالم 18 سالہ رائٹ آرم فاسٹ بولر نے اپنے شاندار ڈیبیو سے کرکٹ حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔محمد منیر عالم نے 21 جنوری 2026 کو زہیر حسن کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے(زہیر حسن کرکٹ کلب بمقابلہ ایئرپورٹ جمخانہ کرکٹ کلب)کے مقابلے میں میدان میں قدم رکھا۔ یہ میچ ریاض الدین میموریل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2025-26 (40 اوورز ناک آؤٹ)، RCAK زون-1 کا حصہ تھا۔ڈیبیو میچ میں محمد منیر عالم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ اس غیر معمولی کارنامے کے ساتھ وہ پی سی بی کے ڈیٹا میں ڈیبیو بال پر وکٹ حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے، جو کسی بھی نوجوان کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔کرکٹ ماہرین کے مطابق محمد منیر عالم ایک ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہیں اور اگر انہیں درست رہنمائی اور مواقع ملتے رہے تو وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ کلب انتظامیہ نے نوجوان بولر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔زہیر حسن کرکٹ کلب (زون-1) کےصدر عارف وحید، کوچز شہروز اور خالد صابری جبکہ پرسنل کوچ طاہر رشید نے محمد منیر عالم کی محنت اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اور امید ظاہر کی کہ محمد منیر عالم پاکستان کرکٹ کا نام روشن کریںگے۔