لاہور (ویب ڈیسک) — گل پلازا سانحہ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
سانحہ گل پلازا کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام عمارتوں میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام عمارتوں اور پلازوں کے لیے ایس او پیز مزید سخت کر دیے ہیں اور تمام فائر سیفٹی سسٹمز کے آڈٹ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آڈٹ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کثیر المنزلہ عمارتوں اور پلازوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
0 تبصرے