لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم سیالکوٹ کے مالک کامل خان نے باضابطہ طور پر فرنچائز کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔
کامل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹیم کا نام “سیالکوٹ اسٹالینز” رکھنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ میں مزید رنگ بھرنے کی امید کی جا رہی ہے، جبکہ شائقین بھی نئی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
0 تبصرے