اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
0 تبصرے