مئی میں 127 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں اور یہ 63 سالوں میں دوسری مرتبہ مئی میں بارشوں کا ریکارڈ بنا
لاہور: چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جون میں بارش برسانے والے مزید 3 سسٹم آرہے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے کہا کہ سردیوں کی مغربی ہواؤں کاسلسلہ گرمیوں میں منتقل ہو رہا ہے اور مغربی ہواؤں کی وجہ سے بارشیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جون میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا، گرمی کے بڑھنے سے بارش ہونے کا امکان ہے اور بارش کی وجہ سے درجہ حرارت نیچے آجائے گا۔
چوہدری اسلم کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ مئی میں 127 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں اور یہ 63 سالوں میں دوسری مرتبہ مئی میں بارشوں کا ریکارڈ بنا۔
0 تبصرے