اسلام آباد (ویب ڈیسک) – خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بارے میں پمز اسپتال کی رپورٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور کہا کہ عمران خان کی آزادی امن فورس لاکھوں لوگوں پر مبنی ہوگی، جس میں تمام دھڑے شامل ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے جا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جب عمران خان کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آزادی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی، مختلف قسم کی فورسز ہوں گی جیسے ریلیف فورس، ٹائیگر فورس اور ٹاسک فورس، اور یہ فورس تحریک انصاف کے تمام دھڑوں کے ساتھ وکلاء اور انصاف یوٿ پر مبنی ہوگی۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ 8 فروری کے واقعے میں ہمارے مینڈیٹ پر حملہ کرنے والوں میں سے کوئی بھی ہمارا ساجن نہیں ہے۔
0 تبصرے