تصویر میں عالیہ صدیقی کو اس شخص کے ساتھ اپنے ہاتھ میں کافی کا کپ تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی ایک نامعلوم شخص سے قربتیں بڑھنے لگیں۔
کچھ عرصہ قبل سے ہی عالیہ صدیقی اور نوازالدین صدیقی کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں بھی رہتے ہیں۔
عالیہ صدیقی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نوازالدین صدیقی نے انہیں ایک رات بچوں سمیت گھر سے باہر نکال دیا تھا ۔
اب عالیہ صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس نے اک نئی کہانی کو جنم دے دیا کہ آخر نوازالدین کی اہلیہ کے ساتھ یہ شخص کون ہے؟اور کیا رشتہ ہے؟
تصویر میں عالیہ صدیقی کو اس شخص کے ساتھ اپنے ہاتھ میں کافی کا کپ تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ابھی اس شخص کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
عالیہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس رشتے سے نکلنے میں 19 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے، لیکن میری زندگی میں، میرے بچے میری ترجیح ہیں، وہ ہمیشہ سے تھے اور رہیں گے، تاہم چند رشتے ایسے ہوتے ہیں جو دوستی سے بڑے اور اس سے آگے ہوتے ہیں اور یہ رشتہ وہی رشتہ ہے اور میں اس سے بہت خوش ہوں اس لیے اپنی خوشی آپ سب کے ساتھ بانٹتی ہوں۔
انہوں نے ساتھ ایک سوال بھی کیا کہ "کیا مجھے خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟"۔
واضح رہے کہ نواز الدین اور عالیہ کے دو بچے ہیں جبکہ عالیہ نے اپنے شوہر پر اپنے بچوں کو چھوڑنے کا الزام لگایا تھا۔
عالیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’طلاق ہو جائے گی، یہ یقینی بات ہے اور میں اپنے دونوں بچوں کی تحویل کے لیے بھی لڑوں گی۔ نواز نے بھی تحویل کی درخواست دی ہے لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گی، میرے دونوں بچے میرے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
0 تبصرے