واشنگٹن (ویب ڈیسک) — امریکی صدر Donald Trump نے وزیرِاعظم Shehbaz Sharif اور فیلڈ مارشل Asim Munir کی ایک بار پھر کھل کر تعریف کی ہے۔غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستانی وزیرِاعظم کو بہت پسند کرتے ہیں اور پاک–بھارت کشیدگی کے دوران شہباز شریف سے ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے، اس سلسلے میں ان کی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک زبردست شخصیت اور اعلیٰ سپہ سالار ہیں۔ ٹرمپ کے بقول، “وہ ایک اچھے فائٹر ہیں اور مجھے فائٹرز پسند ہیں۔”
امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک–بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ شدت اختیار کر رہی تھی مگر انہوں نے اپنا کردار ادا کیا اور جنگ رکوا دی۔ ان کے مطابق اس دوران 11 جنگی طیارے گرائے گئے تھے اور اگر جنگ جاری رہتی تو 25 ملین سے زائد افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر جنگ جاری رکھی گئی تو امریکہ تجارت نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک امریکہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر تجارت کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ ہوئی تو دونوں پر 200 فیصد تک ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس انتباہ کے بعد دونوں ممالک پیچھے ہٹ گئے اور ممکنہ تجارتی معاہدے کی وجہ سے کشیدگی میں کمی آئی۔
0 تبصرے