سجن جتوئی شہر سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا
قاضی احمد: قاضی احمد کے قریب گاؤں ولی محمد جتوئی کے رہائشی چھ بچوں کے والد 50 سالہ سجن جتوئی کو ڈھیڑان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔
مقتول موٹر سائیکل پر سوار ہوکر قاضی احمد شہر سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
مقتول کے بھائی بہاول خان جتوئی نے بتایا کہ اسے برادری دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔
واقعے کے وقت موٹر سائیکل پر محراب راہو پولیس تھانے کا اہلکار میاداد زرداری بھی سوار تھا جو موٹر سائیکل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
مقتول کی لاش قاضی احمد اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ برادری دشمنی کا نتیجہ ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
0 تبصرے