حکومت نے رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کر دیا ہے
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 11 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ مل کر خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس پریشر برقرار رکھا جا سکے، جبکہ کم پریشر کی صورت میں صارفین کو ہیلپ لائن 1199 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
0 تبصرے