لکھی غلام شاہ کے قریب چوری کی کوشش، مزاحمت پر نوجوان قتل

گاؤں محراب کوسو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان عثمان کوسو جاں بحق ہوگیا۔

لکھی غلام شاہ کے قریب چوری کی کوشش، مزاحمت پر نوجوان قتل

لکھی غلام شاہ کے نواحی گاؤں محراب کوسو میں مبینہ طور پر چوری کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نوجوان عثمان کوسو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ مقتول نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور ہمارے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور ان کے نشانات کے تعاقب کے لیے کارروائی جاری ہے۔