جاں بحق افراد میں گلشاد، رمضان، کاشف، ساجدہ، اکبر سیال اور دیگر شامل ہیں۔
خیرپور کے قریب ڈرٻ میھر شاہ اسٹاپ پر تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو ڈرٻ میھر شاہ اسٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں موٹروے پولیس اور سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ گلشاد، 17 سالہ رمضان، 25 سالہ کاشف، 45 سالہ ساجدہ، 45 سالہ اکبر سیال، 35 سالہ ہاشم، 17 سالہ بسما، 30 سالہ محمد آصف، 40 سالہ شاکر علی، عبدالصمد اور 15 سالہ وردہ شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے قبضے سے ملنے والے شناختی کارڈز کی مدد سے ان کے ورثا سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں روانہ کی جا رہی ہیں۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے بہاولپور، رحیم یار خان اور اوچ شریف سے ہے۔
دوسری جانب حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال خیرپور اور گمس اسپتال گمبٹ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
0 تبصرے